34چرخیاں،150تیار پتنگیں برآمد، ملزم زیرحراست

34چرخیاں،150تیار پتنگیں  برآمد، ملزم زیرحراست

تھانہ شاد باغ پولیس نے پتنگ ساز کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں پتنگیں ، ڈور اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

لاہور(خبر نگار سے )پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر وسن پورہ سے پتنگ ساز و فروش محمد شہزادکو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 34چرخیاں،150تیار پتنگیں، 12خام نلکیاں اور مشین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پتنگیں اور ڈور تیار کر کے لاہور سمیت مختلف مقامات پر سپلائی کرتا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں