خاتون سے زیادتی کاملزم عدم شواہد پر بری

خاتون سے زیادتی  کاملزم عدم شواہد پر بری

لاہور (اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت، صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے خاتون کے ساتھ گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف فیصلہ سنا دیا ۔

عدالت نے ملزم محمد امین کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق ملزم کی متاثرہ مدثر بی بی کیساتھ موبائل فون پر بات چیت تھی ۔ملزم نے مدثر بی بی کو فون پر کہا کہ تحائف دینے ہیں ۔شوہر کی عدم موجودگی پر ملزم محمد امین تحائف دینے گھر آیا ۔گھر پہنچنے پر ملزم کے پاس تحائف نہیں تھے ۔ملزم نے خاتون کو اوپر والی منزل پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں