کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 4دکانداروں کے خلاف مقدمات

کھلا پٹرول فروخت کرنے والے  4دکانداروں کے خلاف مقدمات

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) مختلف واقعات میں غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرنے والے چار دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 تھانہ صدر پسرور کے علاقہ چھچھروالی میں پولیس نے مختلف واقعات میں بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دکانداروں عقیل، حسیب ، سلمان اور اکرام کے خلا ف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں