لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

لڑائی جھگڑا اور ہوائی  فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پولیس کو نجی بس اڈے پر لڑائی جھگڑے کی کال موصول ہوئی کہ ملزم عاطف نے ہوائی فائرنگ کی جس سے خوف وہراس پھیل گیا، جس پر پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے پسٹل و گولیاں اور چلیدہ خول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں