کسٹمز وئیر ہاؤس چوری،سامان خریدنے والے کیخلاف مقدمہ

کسٹمز وئیر ہاؤس چوری،سامان  خریدنے والے کیخلاف مقدمہ

لاہور (نمائندہ دنیا ) کسٹمز حکام نے کسٹمز وئیر ہاؤس ٹھوکر نیاز بیگ سے 8 لاکھ سے زائد کے سامان کی چوری میں مبینہ طور پر ملوث پرائیویٹ ملازم جہانگیر کو بچا لیا۔

سامان خریدنے والے کو ملزم بنا کر مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر کو کسٹمز کے اعلیٰ افسر کے کہنے پر وئیر ہاؤس میں تعینات کیا گیا تھا ۔

انویسٹی گیشن افسر کا کہنا ہے جہانگیر کے خلاف چوری میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ،ابھی کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں