کار کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا)کوٹرادھا کشن کے نواح میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔
فاروق جٹ موٹرسائیکل پر ظفر کے پھاٹک کے نزدیک جا رہاتھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں فاروق جٹ موقع پرد م توڑگیا، کار سوار موقع سے فرار ہو گیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔