قتل کے مقدمہ کااشتہاری گرفتار

قتل کے مقدمہ کااشتہاری گرفتار

سید والا(نامہ نگار)پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

محلہ راجپوتاں کا رہائشی سید ملازم حسین شاہ 15 اپریل2022 کو گھریلو ناچاقی پر اپنی ساس سمیرا باقر کو آہنی ٹوکہ کے وارسے قتل کر کے فرار ہو گیا تھا،پولیس نے گزشتہ روز ضلع فیصل آباد کے ایک گاؤں سے اسے گرفتار کرلیا،ڈی پی او ننکانہ نے پولیس تھانہ سیدوالا کی کارکردگی پر ملازمین کو شاباش دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں