مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار

مقدس ہستیوں کی شان میں  گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 244 رب میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زوہیب کو حراست میں لے لیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر مقدس ہستیوں کی شان کی گستاخی کرتے ہوئے میسجز واٹس ایپ گروپس میں وائرل کردئیے گئے ۔ جس سے مذہی انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں