شراب پینے سے روکنے پر بھائی کی ہلاکت کامقدمہ درج

شراب پینے سے روکنے پر  بھائی کی ہلاکت کامقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شراب پینے سے منع کرنے پر دوبھائیوں کی لڑائی میں فائرنگ سے ایک بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے حسن پورہ گلی نمبر 6 کے رہائشی تنویر نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بڑا بیٹا عمیر شراب پیتا تھا جسکاشراب پینے سے روکنے پر اسکے چھوٹے بھائی زبیر کے ساتھ آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔ اسی تنازعہ پر زبیر نے فائرنگ کرکے عمیر کوقتل کر دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں