انڈسٹریل ایریا: نوجوان گرمی کی شدت سے جاں بحق

 انڈسٹریل ایریا: نوجوان گرمی کی شدت سے جاں بحق

لاہور(کر ائم رپو رٹر)قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ، شیرا کوٹ اور غازی آباد میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے قریب 19 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ، نوجوان ٹرالر ڈرائیور تھا جو گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوا ،متوفی کی شناخت حمزہ ولد شبیر کے نام سے ہوئی جو ہری پور کا رہائشی تھا۔شیرا کوٹ دربار کے قریب 80 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،متوفی کی شناخت بوٹا ولد فتح دین کے نام سے ہوئی جو چیچہ وطنی کا رہائشی تھا۔غازی آبادبٹ چوک کے قریب 34 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جو نشے کا عادی تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں