ترقی نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب

 ترقی نہ دینے کے خلاف درخواستوں  پر پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی ترقی نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر پنجاب پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔۔۔

علی عمران و دیگر کی درخواستوں پر وکلا نے موقف اپنایا پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ڈی ایس پی ترقی پر ہمیں نظر انداز کیا گیا،درخواست گزاروں کے ماتحت کام کرنے والے ترقی پا چکے ہیں، ترقی 2017 سے ہونا تھی،تمام تحریری امتحانات پاس کرنے کے باوجود انٹرویو میں کم نمبر دے کر فیل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں