ملزم پکڑنے جانیوالی پو لیس ٹیم پر تشدد ،ہوائی فائرنگ

 ملزم پکڑنے جانیوالی پو لیس ٹیم پر تشدد ،ہوائی فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملز موں کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس ٹیم کو تشدد کانشانے کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا جانے لگا۔

 تھانہ ٹھیکریوالا پولیس کی جانب سے چک نمبر 275ج ب میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ جہاں ملزم شہزاد اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو قابو کرلیاگیا اور اس دوران ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس بھی پھیلایاگیا۔ جبکہ ملز موں کے قبضہ سے پولیس نے اسلحہ، شراب اور دیگر ممنوعہ سامان بھی برآمد کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں