کمسن لڑکے کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کردیا

کمسن لڑکے کو حبس بے جا میں  رکھ کر تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکے کو مبینہ طورپر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے چک نمبر 279 گ ب کے رہائشی حمد میال نے پولیس کوبتایا کہ ملزم کی جانب سے اسکے کمسن بیٹے کو مبینہ طور پر قابو کرکے حبس بے جا میں رکھا گیااور اس دوران اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں بھی کیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں