بھائی کو چھری کے وار کرکے قتل کرنیوالا اشتہاری کراچی سے گرفتار

بھائی کو چھری کے وار کرکے قتل  کرنیوالا اشتہاری کراچی سے گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انچارج انویسٹی گیشن پولیس تھانہ ہیر غلام ضمیرکی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے سگے بھائی کو چھری کے وار کر کے قتل کرنے والا اشتہاری ملزم کراچی سے گرفتار کر لیا۔۔۔

گرفتار اشتہاری ملزم معاذمحمود ایک سال قبل اپنے چھوٹے بھائی مصعب محمود کو چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر کے فرار ہو گیا تھا، انچارج انویسٹی گیشن ہیر غلا م ضمیر نے کہا کہ ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بناپر چھوٹے بھائی کو قتل کیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں