پولیس اہلکار بن کر ملزمان نے ٹرک ڈرائیور سے 15لاکھ نقدی لوٹ لی

 پولیس اہلکار بن کر ملزمان نے ٹرک  ڈرائیور سے 15لاکھ نقدی لوٹ لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ملزمان نے ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر نامعلوم کار سواروں نے ٹرک ڈرائیور کو روکا ۔۔

جنہوں نے گاڑی پر نیلی بتی لگا رکھی تھی، ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ٹرک کی تلاشی لینا شروع کردی اور اس دوران اندر رکھی 15 لاکھ روپے کے قریب رقم اٹھا کر فرار ہوگئے ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں