شیخوپورہ :ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا،مزاحمت پر گولی مار دی

شیخوپورہ :ڈاکوؤں نے شہری کو  لوٹ لیا،مزاحمت پر گولی مار دی

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ آفیسر کالونی میں بینک سے رقم لیکر آنے والے شہری کو اسکی گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا ۔

بتایا گیا ہے کہ محمد شفیق بینک سے ایک لاکھ روپے نکلواکر اپنے گھر کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے اس کو اسکی گھر کی دہلیز پر گھیر لیا اور اس سے نقدی ،موبائل فون چھین لیا، شفیق نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں