کاہنہ: نجی سوسائٹی کے 50 گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی

کاہنہ: نجی سوسائٹی کے 50 گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔

 ،50 گھر بجلی چوری کر رہے تھے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بجلی چوری میں نجی سوسائٹی کا مالک رمیض ملوث تھا ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ملزم سب میٹرز کے ذریعے سوسائٹی کے رہائشیوں سے بل جمع کر تا تھا، ایک کروڑ کی بجلی چوری پکڑی گئی۔علاوہ ازیں 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر520ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 201 کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں