لین دین تنازع،دیرینہ دشمنی پر2 نوجوان قتل، 2 زخمی

 لین دین تنازع،دیرینہ دشمنی پر2 نوجوان قتل، 2 زخمی

شرقپورشریف ،فیروزوالہ(نمائندہ دنیا ،تحصیل رپورٹر)مختلف مقامات پر لین دین کے اوردیرینہ دشمنی پر2 نوجوان قتل، 2 زخمی ہوگئے۔۔۔

 بتایاگیا ہے کہ لاہور شرقپور روڈ کی آبادی ڈھامکے میں ندیم اشرف نے لطیف سے رقم لینی تھی جس نے فون کر کے اسے اپنے گھر بلایا اور کہا کہ آکر رقم لے جاؤ ،جب ندیم اشرف اپنے کزن نعیم حسین اور تنویر کے ہمراہ لطیف کے گھر پہنچا تو وہاں پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ،جس پر لطیف اور اس کے بھائی نے اپنے ایک ساتھی کی مددسے فائرنگ کر کے ندیم اشرف ، اس کے کزن نعیم حسین اور تنویر کو زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا یہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ندیم اشرف دم توڑ گیا ،شرقپور پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی ،تھانہ صدر کے علاقہ پکا ڈیرہ بھٹیاں میں 35سالہ نوجوان صابر حسین کو دیرینہ دشمنی کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں