چنیوٹ :کیمیکل سے بنائے دودھ کی سپلائی ناکام ، دو ملزمان گرفتار

 چنیوٹ :کیمیکل سے بنائے دودھ  کی سپلائی ناکام ، دو ملزمان گرفتار

چنیوٹ،بھوانہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)فوڈ سیفٹی ٹیم کی بڑی کارروائی،کیمیکل سے بنائے مُضر صحت دودھ کی سپلائی ناکام بنادی۔

، دو ملزمان کو گرفتار کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ عمار جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے تحصیل بھوانہ میں حویلی با ٹا کے علاقہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ کی، دودھ کے سیمپلز کے لیبارٹری تجزیہ رپورٹس کے مطابق دودھ میں بناسپتی گھی، خشک دودھ اور چینی کی ملاوٹ پائی گئی۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف اور دودھ کی خریداری کا ریکارڈ نہ ہونے پر 2 ملک کلکشن سنٹرز کو سربمہر سیل کردیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر وا کر 2 کو موقع پر گرفتار کرا دیا، مزید برآں 25 کلو گرام خشک پاوڈر 160کلو گرام بناسپتی گھی کو ضبط کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں