190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

راولپنڈی : (دنیانیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے، جب وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مؤثر ہے۔

سردار مظفر نے کہا کہ 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے، عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :عدت میں نکاح کیس: سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی ، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت5   جولائی تک ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں