قلعہ دیدار سنگھ:منشیات فروش گرفتار 3 کلو سے زائد چرس برآمد

قلعہ دیدار سنگھ:منشیات فروش گرفتار  3 کلو سے زائد چرس برآمد

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار )پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔۔

 تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ۔ ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالجبار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ عبدالرحمن ڈوگہ نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر منشیات فروش شہزاد سکنہ چہل کلاں سے 1325 گرام چرس، ندیم ساکن چہل کلاں سے 1150 گرام چرس،میثم سے 620 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں