راوی روڈ سے 15 سالہ لڑکا اغوا

 راوی روڈ سے 15 سالہ لڑکا اغوا

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) راوی روڈ کی حدود سے 15 سالہ لڑکا اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ راوی روڈ میں والد محمد اکرم کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حافظ نعمان کو اسکے ساتھ مدرسے میں پڑھنے والا محمد عثمان سرگودھا سے لاہور لایا، ایف آئی آر کے مطابق عثمان نے 32 چوک پہنچ کر والد کو فون کیا کہ کسی کوبھیجیں کہ ہمیں لے جائے ،حافظ مظہر اقبال نامی شخص دونوں بچوں کو 32 چوک سے لے کر گیا اور نعمان کو پٹرول پمپ پر اتار کر عثمان کو ساتھ لے گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں