بجلی چوری میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں ایس ڈی او شعیب رحمن کی ہدایت پر فیسکو ٹیم نے کارروائی کی ۔۔
جہاں ملزم صدام علی کی جانب سے براہ راست سپلائی لائن پر کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔