غیرقانونی مذبح خانہ چلانے والے 2افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیرقانونی مذبح خانہ چلانے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 254 رب میں فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی۔۔
جہاں ملزم عرفان اور اس کے ساتھی کی جانب سے غیرقانونی مذبح خانہ کھول کر غیرمعیاری گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔