ڈکیتی مزاحمت پرقتل ،نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

ڈکیتی مزاحمت پرقتل ،نامعلوم  ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ الہ آباد نے 10لاکھ روپے چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے والے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

 مقتول کے بیٹے بستی قائم شاہ جیتی والا کنگن پور کے رہائشی عثمان علی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ میرا والد حاجی محمد الہ آباد سے 10لاکھ روپے بینک سے لے کر گھر واپس آرہا تھا کہ مراٹیاں کے قریب تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر 10لاکھ نقدی چھین لی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے میرے والد حاجی محمدکو قتل کردیا، ملزموں کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دیدی، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں