مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں سمیت 5 افراد اغوا

مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں سمیت 5 افراد اغوا

قصور(نمائندہ دنیا) پانچ مختلف مقامات سے تین لڑکیوں سمیت پانچ افراد کو اغوا کرلیاگیا، سرہالی روڈ کے رہائشی ذوالفقارعلی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میری 15سالہ بیٹی (آ) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم۔۔۔

 شعبان وغیرہ گن پوائنٹ پر میری بیٹی کو اغواکرکے گھرسے ڈیڑھ لاکھ نقدی بھی لے گئے ،محلہ چوہدریاں کے رہائشی نذیراحمد نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میری 14سالہ بیٹی (ع) گھر کی نزدیکی دُکان سے سوداسلف لینے گئی، جو تاحال واپس نہیں آئی، شیخم کے رہائشی عامر مسیح نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو بتایا کہ تالاب سرائے کے رہائشی عدیل مسیح نے میری 18سالہ بھتیجی (م) کو اغوا کرلیاہے ۔ کوٹ مرادخاں کے رہائشی آصف مسیح نے پولیس تھانہ بی ڈویژن کو بتایا کہ میرا 16سالہ بیٹا ساحل گھر سے اپنے ماموں کے پاس چونگی امرسدھو لاہور جانے کے لیے گھر سے نکلا جو مل نہیں رہا۔ بھوجہ کے رہائشی عبدالرشید نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میرا بیٹا جنید رشید چند روز قبل مین بازار مصطفی آباد سے سودا سلف لینے کے لیے گیا جو آج تک واپس نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں