ملزمان کا ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ، شہری زخمی

 ملزمان کا ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ، شہری زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو ڈنڈوں سوٹوں سے قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے خرم چوک کے رہائشی آصف جاوید نے پولیس کوبتایا کہ اسکے بھائی کو ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں