5منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس وشراب برآمد

5منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس وشراب برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 5منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے اچکیرہ کے قریب سے ملزم شکیل کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد کرلی، تھانہ مدینہ ٹاوّن پولیس نے 208روڈ پر ملزم کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 12 کلوگرام سے زائد بھنگ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ تھانہ صدر پولیس نے احمد آباد کے قریب نعیم کو حراست میں لیکر 30 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ روشن والا پولیس نے ملزم نیامت سے 1500 گرام چرس برآمد کرلی۔ سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزم شہزاد کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں