14 سال قبل قتل کے بعد فرارہونیوالا ملزم دبئی سے گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)14سال قبل قتل کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں طارق نامی ملزم نے 14سال قبل شہری کو قتل کیا۔۔
اور بیرون ملک فرار ہوگیا، جس کے بعد ملزم کا نام ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا گیا، سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا، جس کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔