کاہنہ :نامعلوم افراد نے کار سوار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 کاہنہ :نامعلوم افراد نے کار سوار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کاہنہ (نمائندہ دنیا)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ کار سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ڈی ایچ اے کا رہائشی ندیم بیٹے شہزاد کے ساتھ گاڑی میں رنگ روڈ پر جا رہا تھا۔

 کہ لیک سٹی رنگ روڈ گیٹ کے قریب بغیر نمبر سیاہ گاڑی والوں نے باپ بیٹے کی گاڑی کو سائیڈ مار کر روک لیا اور ندیم کو سینے میں فائر مار کر موقع سے فرار ہو گئے ،ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں