7ماہ :بجلی چوروں کیخلاف 61ہزار مقدمات

7ماہ :بجلی چوروں  کیخلاف 61ہزار مقدمات

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب کی ہدایت پرلاہور سمیت ہر ضلع میں پولیس ٹیمیں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی 7 ماہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 61 ہزار 583 مقدمات درج کئے گئے اور بجلی چوری میں ملوث 32 ہزار 733 ملزموں کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔ بجلی چوری کے 37 ہزار 629 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 5055 ملزموں کو سزائیں اور جرمانے کرائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں