2بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی ٹرانسمیشن لائنوں پر کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک 225 اور 232 میں فیسکو کی ٹیموں نے چیکنگ کی جہاں ملزم ارف اور زاہد کی جانب سے بجلی کی مرکزی لائنوں پر کنڈے ڈال کے سرعام بجلی چوری کی جا رہی تھی، پولیس نے ایس ڈی او کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔