راہوالی:جعلی کاغذات پر کار فروخت 43 لاکھ روپے ہتھیانے پر مقدمہ

راہوالی:جعلی کاغذات پر کار فروخت  43 لاکھ روپے ہتھیانے پر مقدمہ

راہوالی (نامہ نگار)جعلی کاغذات پر کار فروخت کرکے 43لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 ڈی سی کالونی رچنا بلاک کے زاہد علی کے شوروم پر آنے والے جواد سکنہ جلال پور جٹاں، توصیف سکنہ منڈیالہ وڑائچ سے 8ماہ قبل زاہد علی نے کار خریدی اور رقم ادا کرد ی، ملزموں نے گاڑی کے کاغذات اور بائیومیٹرک حوالے کردی لیکن جب اس کے کاغذات چیک کرائے گئے تو بائیو میٹرک اور کاغذات بوگس نکلے جس پر ان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان وعدے کرتے رہے لیکن اب انہوں نے رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دینا شروع کردیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں