بیٹوں نے والد کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اولاد کے مظالم کا شکار معمر شخص انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گیا۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ 30جنوبی کے رہائشی خوشی محمد نے پولیس کو بتایا کہ اسکے حقیقی بیٹوں محمد رفیق اور عبدالرشید نے گھریلو ناچاقی پر اسے مبینہ طور پر زدوکوب کر کے گھر سے نکال دیا جس کے باعث وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ، جس پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ۔