تیز رفتاری سے روکنے پر شہری کی ٹریفک اہلکا روں سے مزاحمت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تیز رفتاری سے منع کرنے پر شہری کی جانب سے ٹریفک اہلکار سے مزاحمت شروع کر دی گئی۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی گیٹ کے قریب ٹریفک اہلکاروں نے احمد نامی شہری کو دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر روک کر اس کی گاڑی کا چالان کیا تو ملزم کی جانب سے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دی جانے لگیں۔ جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔