85لاکھ چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین،ڈرائیور ملزم نکلا

 85لاکھ چھیننے کی واردات کا  ڈراپ سین،ڈرائیور ملزم نکلا

لاہور (کرائم رپورٹر) لٹن روڈ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر 85لاکھ روپے چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ۔

، کاروباری شہری شیخ شاہد کا ڈرائیور شفیق ہی ملزم نکلا جسے گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی گئی ۔ انچارج انویسٹی گیشن عاطف ریاض نے بتایا شیخ شاہد نے ڈرائیور اورگن مین کو کاروباری لین دین کی رقم85لاکھ روپے لینے کے لئے بھیجا ، ملزم شفیق رقم وصول کرنے کے بعد راستے میں گاڑی چھوڑ کر رقم لے کر فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں