بائیک والوں کو بغیر ٹیسٹ پاس کئے لائسنس دینے کا اعلان

بائیک والوں کو بغیر ٹیسٹ پاس کئے لائسنس دینے کا اعلان

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے موٹربائیک پر سفر کرنے والوں کو بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے بغیر کوئی ٹیسٹ پاس کئے۔

 لائسنس دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے موٹربائیک پر سفر کرنے والوں کے لئے ایک نیا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے مطابق آپ اپنا شناختی کارڈ ساتھ لائیں اور موٹر بائیک لائسنس بنوائیں۔لبرٹی ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کے شفٹ انچارج مدثر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بائیک رائڈرز کے لئے ایک سہولت مہیا کی ہے ، صرف نوجوان اپنا شناختی کارڈ ساتھ لائیں، اگر لرننگ لائسنس پہلے سے بنا ہے یا نہیں، سب کو لائسنس مہیا کئے جا رہے ہیں۔شفٹ انچارج کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو جنرل سوالات میں سے صرف 5 کے جوابات دینے ہوں گے ، جن میں ٹریفک سائن، یوٹرن، فرسٹ ایڈ سے متعلق سوالات ہوں گے ، اس کے بعد امیدوار کو پاس سرٹیفکیٹ دے دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں