حساس ادارے کے سابق افسرکے گھرڈاکہ ،2ملزم گرفتار

حساس ادارے کے سابق افسرکے گھرڈاکہ ،2ملزم گرفتار

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)حساس ادارے کے سابق افسرکے گھر14ڈاکوؤں نے تکنیکی واردات کی اورفرارہوگئے ،پولیس نے اطلاع پر2ملزموں کوگرفتارکرلیا۔۔۔

ان کے باقی ساتھی فرارہوگئے ،گزشتہ روز بستی شیخ الہ دین کینال کالونی میں 14 ڈاکو ؤں نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر محمد افضل شاکر کی حولی مویشیاں سے ملازم کو اٹھایا اور گھر میں فون کروایا کہ ایک بھینس بہت بیمار ہے ، ملازم کی کال پر چچا محمد حنیف اور انکا بیٹا رضائاللہ حویلی مویشیاں میں آگئے تو ڈاکوؤں نے انہیں یرغمال بنا لیا ،دیگر گھریلو افراد کو باری باری فون کر کے بلواتے رہے اوراتفاق ہاؤس کالونی کے رہائشی 23 افراد کو یرغمال بنا کرہاتھ باندھ کر بٹھا دیا، جبکہ رضائاللہ کو ساتھ لیکر گھروں میں لوٹ مار کیلئے لے گئے تو رضاء اللہ نے موقع پاکر شور کردیا ،جس سے تمام دیگر لوگ بھی جاگ اٹھے ، جس پر تمام ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، ڈاکو دو گھنٹے تک موجود رہے ،یرغمال بنائے گئے افراد کی جیبوں سے مجموعی طور پر 45 ہزار نقدی اور ایک موبائل لوٹ کر پیدل فرار ہوگئے ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے تعاقب کرکے 2ڈاکوؤں کو کھائی روڈ چاہ مالی والا کے قریب سے پکڑلیا ، باقی فصلوں میں فرار ہوگئے ، ایک ڈاکو کاتعلق گیمبر اوکاڑہ ،دوسرے کا بھائی پھیرو کے علاقہ سے بتایا جارہاہے ،ایس ایچ او کھڈیاں کا کہنا ہے کہ دیگر تمام ملزموں کا بھی سراغ مل گیا ہے بہت جلد گرفتار کر لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں