تھانے میں گھس کر گالی گلوچ کرنے والے شخص گرفتار

تھانے میں گھس کر گالی گلوچ  کرنے والے شخص گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانے میں گھس کر گالی گلوچ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر اس کا ساتھی علی جنید تھانے پہنچ گیا ۔۔

اور رہائی کا مطالبہ کیا جس پر اس کی سب انسپکٹر جنید افضل سے تلخ کلامی ہوئی۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر ملزم گالی گلوچ کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس نے اسے بھی ساتھی کے ہمراہ حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں