15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلانے پرملزم گرفتار

15پر ڈکیتی کی جھوٹی  کال چلانے پرملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ لٹن روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

 ،جھوٹے کالر کے مطابق ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر 20 لاکھ روپے نقدی ،موبائل اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ہیں، ایس ایچ او لٹن روڈ رانا وقاص کے مطابق دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکمہ نہ دے سکا،ملزم نجی کمپنی میں کام کرتا تھا اور کمپنی کے پیسے اے ایل آئی بی اے بی اے ایپ پر انویسٹ کر چکا تھااور پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی،ملزم عبداللہ خان نے مالک کے پیسے ہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور 15 پر کال کر دی ،ملزم عبداللہ خان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں