ڈیفنس :گھروں میں وارداتیں کرنیوالے 3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ نے ڈیفنس کے علاقہ میں ایلیٹ کلاس گھروں میں وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ نے ڈیفنس لاہور کی بڑی کاچوری و نقب زنی کی بڑی وارداتیں ٹریس کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان کرن امانت ،آصف علی اور جاویدکو گرفتار کر کے 8 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کی ملزمان سے 200 تولہ سونا، ڈائمنڈ جیولری، قیمتی گھڑیاں اور نقدی برآمدکر لی ۔