انعامی رقم کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 3 ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انعامی رقم کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 3 ملزم حوالات پہنچ گئے ۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب میں تین ملزم معروف کمپنی کے نمائندے بن پہنچے اور اہل علاقہ کو انعام کا جھانسہ دیکر رجسٹریشن کی مد میں پیسوں کا مطالبہ کرنے لگے ۔ اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور اعجاز، شہیر اور شاہد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔