میٹر ٹیمپر کرکے بجلی چوری 2افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)میٹر ٹیمپر کرکے بجلی چوری کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 195 رب میں فیسکو ٹیم معمول کی چیکنگ پر تھی۔۔
کہ اس دوران ملزم محمد بلال اور محمد جاوید میٹر میں سوراخ کے ذریعے اس کی رفتار کم کرکے بجلی چوری کرتے پائے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔