بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے ، خواتین سمیت 7 زخمی

بچوں کے جھگڑے میں بڑے  کود پڑے ، خواتین سمیت 7 زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) ہڈیارہ میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے ،ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے لڑ پڑے اس دوران بچوں کے اہلخانہ چھڑواتے ہوئے تلخ کلامی پر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسروں پر ڈنڈے برسادئیے کے نتیجے میں نعمان، رفعیہ، عمران، یاسر محمود، طاہر، رضیہ اور اللہ رکھا زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں