نوسربازوں نے خاتون سے نقدی اور موبائل ہتھیالیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے خاتون سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے بھائی والا کے قریب نائلہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسے دھوکہ دہی سے قابو کرلیااور اس سے موبائل فون اور نقدی ہتھیالی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔