بھیس بدل کر وارداتیں کرنے والا ڈاکو گرفتار

بھیس بدل کر وارداتیں  کرنے والا ڈاکو گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے گجرپورہ کے علاقے سے بھیس بدل کر وارداتیں کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔

 ملزم نے چند روز قبل ماڈل بازار میں خاتون سے طلائی بالیاں چھینی تھیں۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے موٹرسائیکل بھگا دی جسے تعاقب کر کے روک لیا گیا،ملزم نے بائیک سے اترتے ہی ڈولفن جوان پر چاقو سے حملہ کیا لیکن ڈولفن جوان محفوظ رہا اور ملزم کو قابو کر کے اس کے قبضے سے چاقو، نقدی، 7 مختلف پینٹ اور شرٹس برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔ترجمان نے مزید بتایا ملزم 66 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں