مریدکے :تین منشیات فروش گرفتار،13کلو چرس برآمد
مریدکے (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت تین منشیات فروش کوگرفتارکرکے 13کلوچرس اوراسلحہ برآمدکرلیا۔
محمد حفیظ عرف پھیجی سے 10 کلو چرس، ایک ناجائز پستول، گولیاں، علی اصغرسے 1500 گرام چرس اور محمد مدثرسے 1500 گرام چرس قبضہ میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔