دیرینہ رنجش پرفائرنگ،ایک شخص زخمی
تلونڈی(نامہ نگار)دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے طبی امدادکے بعد تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چونیاں منتقل کردیا۔۔۔
واقعہ مائی رابوں میں پیش آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ، تنویر احمدکے بازو اور پیٹ میں گولیاں لگیں، ریسکیو1122 ٹیم نے طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردیا، جہاں اسکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ،مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر کارروائی کاآغازکردیا ۔