12سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش،ملز م فرار
قصور(نمائندہ دنیا)نواحی علاقہ شیخ بھاگو میں 12سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی، ملزم فرارہوگیا۔۔۔
محمدناصر نے پولیس تھانہ بی ڈویژن کو بتایا کہ میری 12سالہ بیٹی (ع) گھر میں اکیلی تھی کہ دن دہاڑے ملزم قاسم علی انصاری نے میرے گھر داخل ہوکرمیری بیٹی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کی، میری بیٹی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔