ڈسکہ :نابالغ بچے سے بھیک منگوانے پر والد کیخلاف مقدمہ
موترہ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) نابالغ بچے سے بھیک منگوانے پر والد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
چائلڈ پروٹیکشن ایند ویلفیئر آفیسر نے ٹیم کے ہمراہ فوارہ چوک میں چھاپہ ماراتو نابالغ بچہ شاہ محمد بھیک مانگ رہاتھا جس کو پکڑاگیاتواس نے بتایاکہ اس سے یہ کام اس کا والد دین محمد کرواتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔